QR CodeQR Code

مینار پاکستان جلسہ، عوامی تحریک سمیت اتحادی جماعتوں کی قیادت شریک

19 Oct 2014 21:18

اسلام ٹائمز: جلسہ میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی، مسکین فیض الرحمن درانی، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مینار پاکستان کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ جلسہ عام جاری ہے جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری بھی پہنچنے ہی والے ہیں۔ جلسہ میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی، مسکین فیض الرحمن درانی، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، ایم ڈبلیو ایم لاہور کے رہنما علامہ امتیاز کاظمی، سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر، مسلم لیگ کے رہنما چودھری ظہیر الدین، پی اے ٹی پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال، سید ناصر عباس شیرازی، جے یو پی کے سربراہ پیر معصوم نقوی، سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول، ممتاز مسیحی رہنما جے سالک، مسلم لیگ ق کی آمنہ الفت، ماجدہ زیدی، خدیجہ عمر فاروقی سمیت دیگر رہنما سٹیج پر موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 415418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415418/مینار-پاکستان-جلسہ-عوامی-تحریک-سمیت-اتحادی-جماعتوں-کی-قیادت-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org