QR CodeQR Code

عراقی شہر الرمادی میں اتحادی طیاروں کی بمباری میں تیس جنگجو ہلاک

19 Oct 2014 21:24

اسلام ٹائمز: امریکی قیادت میں قائم ہونیوالے اتحاد کے طیاروں نے شہر کے مغربی علاقے میں انتہاپسندوں کے کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں طیارہ شکن توپیں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی کھیپ سمیت تیس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کے مطابق عراقی شہر الرمادی کے مغربی علاقے میں انتہاء پسندوں کے ایک کیمپ پر اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں تیس جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں انتہاء پسندوں کے زیر استعمال طیارہ شکن توپیں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اور دوسرا ساز و سامان تباہ ہوا۔ بغداد کونسل کے سربراہ الشیخ مال اللہ العبیدی نے کہا ہے کہ العبید قبیلہ، فوج اور پولیس نے اتحادی طیاروں کے کور بمباری کی مدد سے انتہاء پسندوں پر تین اطراف سے حملہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قبائیلیوں نے شہر کی شاہراہوں پر انتہا پسندوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں میں دسیوں انتہا پسند مارے گئے جبکہ ان کے زیر استعمال تنصیبات، سازوسامان اور اسلحہ کی بھاری مقدار تباہ ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 415419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415419/عراقی-شہر-الرمادی-میں-اتحادی-طیاروں-کی-بمباری-تیس-جنگجو-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org