QR CodeQR Code

عوام کی خاطر مشکلات برداشت کرنے والے ہی حقیقی لیڈر ہوتے ہیں، آصف احمدعلی

19 Oct 2014 21:27

اسلام ٹائمز: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کا جلسہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں ایک عرصے سے سیاست میں ہوں لیکن جب کرپشن اقتدار کا حصہ بن جائے تو حکومت کا حق نہیں رہتا لیکن افسوس پاکستان میں جو بھی حکومت اقتدار میں آئی اس نے کرپشن اور لوٹ مار کی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کا مینار پاکستان میں جلسہ عام سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک دور آ رہا ہے جب نواز شریف خود گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک عرصے سے سیاست میں ہوں لیکن جب کرپشن اقتدار کا حصہ بن جائے تو حکومت کا حق نہیں رہتا لیکن افسوس پاکستان میں جو بھی حکومت اقتدار میں آئی اس نے کرپشن اور لوٹ مار کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ طاہرالقادری واحد سیاست دان ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں تو میں نے پی اے ٹی جو جوائن کر لی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی ہیں جن کے دل میں عوام کا حقیقی درد ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہم نے دھرنے میں شرکت کی۔ ہم تو پھر بھی چل پھر لیتے تھے لیکن سلام پیش کرتا ہوں طاہر القادری کو جو کنٹیر میں ہی بند رہے، ایسے لوگ ہی قوم کے حقیقی ترجمان اور دردمند ہوتے ہیں جو عوام کے خاطر مشکلات برداشت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 415420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415420/عوام-کی-خاطر-مشکلات-برداشت-کرنے-والے-ہی-حقیقی-لیڈر-ہوتے-ہیں-ا-صف-احمدعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org