0
Sunday 19 Oct 2014 23:23

بلوچستان کے ساحل وسائل کو فروخت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بلوچستان کے ساحل وسائل کو فروخت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے بلوچستان کے ساحل وسائل کو فروخت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔ ریکوڈک کے معاملے پر ایک دو روز میں ملک اور بالخصوص صوبے کے عوام کو تمام تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔ نواب عبدالظاہر کاسی کا اغواء میرے لئے ندامت کا باعث تھا۔ تاہم ان کی بازیابی پر خوشی ہوئی۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کچھ دنوں سے خراب ہوئی ہے۔ جلد اعلٰی سطحی اجلاس بلا کر امن و امان بہتر کرنے پر غور کریں گے۔ کوئٹہ اور بلوچستان کے کئی مسائل ہیں۔ ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک کرلیں گے مگر ہم اپنے لوگوں کو روز مرتا نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ ریکوڈک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ معاملہ عالمی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنے نعرے کے مطابق صوبے کے ساحل وسائل کا دفاع کروں گا۔ ریکوڈک تو دور کی بات ہے، میں اپنے سکریٹ فنڈز بھی استعمال کرتے گھبراتا ہوں۔ میں صوبے کے مفادات کے خلاف کیسے جا سکتا ہوں۔ میری فرانس میں ناراض بلوچ بھائیوں سے ملاقات نہیں ہو سکی کیونکہ میں 6 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک عالمی عدالت میں پیشی کرتا رہا۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ امن و امان کے حالات بہتر ہو رہے تھے لیکن عید سے کچھ دن پہلے کچھ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات ہوئے جسکی وجہ سے ہمیں ازسرنو بیٹھنا ہوگا چونکہ میں کل کوئٹہ ہی پہنچا ہوں۔ ہم اپنہ امن و امان کی صورتحال پر نظر ثانی کررہے ہیں۔ آج جو ساکران میں واقعہ ہوا تھا ہم اپنی پارٹی اور حکومت کی طرف سے پرزور مذمت کرتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ غریب مزدوروں کی کسی سے دشمنی نہیں اور جو باقی صوبے کے حالات ہیں ان پر مزید نظر ثانی کرینگے تاکہ جو کمزوریاں ہیں، انہیں دور کیا جا سکے۔ ریکوڈک کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں ہے۔ میڈیا کو دو تین دن میں تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔ بعض باتیں حقائق کے برعکس ہیں۔ چند دنوں میں پورے ملک بلکہ صوبے کے عوام کو ریکوڈک کے حوالے سے آگاہ کروں گا۔ ارباب عبدالظاہر کا اغواء ہم سب کیلئے خاص کر میرے لئے باعث ندامت ہے۔ میں نے کوئٹہ میں ارباب ظاہر کیساتھ سیاست کی ہے اور علاقائی ملکی اور بین الاقوامی صورتحال ایک حقیقت ہے۔ ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے ارباب ظاہر کی فیملی اور پارٹی نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا۔ ان کی طرح کوئی او ر ہوتا تو شہر کو آگ لگا دیتا۔ ہم سب کیلئے بہت بڑے اطمینان کی بات ہے کہ ارباب ظاہر باحفاظت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ کوئٹہ اور بلوچستان کے حالات کو اگر ہم کہیں کہ بالکل ٹھیک کردیں گے تو بڑی بات ہوگی۔ مگر بہت حد تک ہم نے سنبھالا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش