QR CodeQR Code

محرم الحرام کی آمد، بلوچستان میں 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے

19 Oct 2014 23:20

اسلام ٹائمز: بلوچستان حکومت نے وفاق سے محرم الحرام کے دوران ایف سی کی مزید 33 پلاٹون کی بھی خدمات حاصل کی ہیں۔ شہر کے حساس علاقوں میں ایف سی اور پولیس کے 10 ہزار اہلکاروں سمیت پاک فوج کی دو بٹالین بھی ہائی الرٹ رہینگی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جس کیلئے ایف سی، پولیس کے 10 ہزار اہلکار جبکہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے 5 ہزار رضا کار بھی نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث محرم الحرام میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران تفتان، ہزارہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی۔ حکومت نے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے۔ حکومت نے وفاق سے محرم الحرام کے دوران ایف سی کی مزید 33 پلاٹون کی بھی خدمات حاصل کی ہیں۔ شہر کے حساس علاقوں میں ایف سی اور پولیس کے 10 ہزار اہلکاروں سمیت پاک فوج کی دو بٹالین بھی ہائی الرٹ رہینگی۔ اس کے علاوہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے پانچ ہزار رضاکار بھی امام بارگاہوں اور جلوسوں کی حفاظت پر مامور ہونگے۔ شہر کی سکیورٹی کی نگرانی 32 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ ان انتظامات پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق کوئٹہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائیگی۔ رہائشی اور تجارتی علاقوں میں لوگوں کے کوائف بھی اکٹھا کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 415433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415433/محرم-الحرام-کی-آمد-بلوچستان-میں-15-ہزار-سکیورٹی-اہلکار-تعینات-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org