0
Sunday 19 Oct 2014 23:34

ایم کیو ایم سے کراچی کا جلسہ ہضم نہیں ہوا، سعید غنی

ایم کیو ایم سے کراچی کا جلسہ ہضم نہیں ہوا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ یہ سمجھتی ہے کہ وہ حکومت میں ہوگی تو امن ہو گا اور اگر وہ علیحدہ ہوجائیگی تو امن نہیں رہے گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پہلی بار حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ نہیں کیا۔ آئے روز یہ پارٹی حکومت سے علیحدگی اختیار کرتی ہے اور پھر واپس آ جاتی ہے۔ متحدہ گالم گلوچ سے بھرپور الزامات عائد کرتی ہے اور اگلے روز اس پر معافی بھی مانگ لیتی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو کراچی میں پیپلز پارٹی کا کامیاب جلسہ ہضم نہیں ہوا اور تنقید کو برداشت کرنے کی بجائے غنڈہ گردی کرتے ہوئے حکومت سے علیحدہ ہو گئی۔ متحدہ سمجھتی ہے کہ وہ حکومت میں ہو گی تو امن ہو گا اور اگر وہ علیحدہ ہو جائیں گے تو امن نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر کون ہو گا، اس کا فیصلہ ہم کرتے ہیں، متحدہ کے لوگ اس بات کا فیصلہ کرنے والے اور اس پر تنقید کرنے والے کون ہوتے ہیں۔؟
خبر کا کوڈ : 415437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش