0
Monday 20 Oct 2014 13:30

پیپلز پارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں دکھائے، فیصل سبزواری

پیپلز پارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں دکھائے، فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ہم نے سخت بیان نہیں دیا، لیڈر شپ پر بات اٹھانے پر سخت بات کر سکتے تھے، پیپلز پارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں جا کر دکھائے، سیاست میں انتہاپسندی نہیں ہونی چاہیے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنماء فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے احتیاط سے بات کی، لیڈر شپ پر بات اٹھانے پر مزید سخت بات کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت میں شامل ہوئے، سندھ کے شہری علاقوں میں کام نہیں ہو رہا، پیپلزپارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں جا کر دکھائے، سیاست میں انتہاء پسندی نہیں ہونی چاہیے۔ فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی اپنے قائد سے وابستگی ہے، بدتہذیبی ہوگی تو کارکنوں کا غصہ سامنے آئے گا، ہمارے قائد کیلئے بدتہذیبی سے بات کی گئی۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جب بلدیاتی ادارے تھے تو کراچی میں کام ہوا ہے، بلدیاتی اداروں سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے تھے، پیپلز پارٹی کے کوٹہ سسٹم نے سندھ کو دیہی اور شہری علاقوں میں تقسیم کیا۔
خبر کا کوڈ : 415503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش