QR CodeQR Code

محرم الحرام سیکیورٹی، سندھ پولیس نے حکومت سے 20 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز مانگ لئے

20 Oct 2014 13:38

اسلام ٹائمز: خط کے متن کے مطابق فیول کی مد میں 10 کروڑ، فوڈ کیلئے 5 کروڑ روپے، سندھ پولیس میں بھرتیوں کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے، گاڑیوں کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے اور دیگر اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے درکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کیلئے سندھ پولیس نے اضافی فنڈز مانگ لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور دیگر مد میں سندھ پولیس نے سندھ حکومت سے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے ہیں، اس حوالے سے سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا جا چکا ہے۔ خط میں سندھ پولیس کی جانب سے 20 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، خط کے متن کے مطابق 20 کروڑ روپے کا فنڈ سیکیورٹی انتظامات پر خرچ کیا جائے گا، جبکہ فیول کی مد میں 10 کروڑ اور فوڈ کیلئے 5 کروڑ روپے درکار ہیں۔ خط کے مطابق سندھ پولیس میں بھرتیوں کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے، جبکہ سندھ پولیس کی گاڑیوں کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے درکار ہیں، دیگر اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 415507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415507/محرم-الحرام-سیکیورٹی-سندھ-پولیس-نے-حکومت-سے-20-کروڑ-روپے-کے-اضافی-فنڈز-مانگ-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org