QR CodeQR Code

یوم مباہلہ حق و باطل کی پہچان کا دن ہے، تہور عباس حیدری

20 Oct 2014 14:23

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے مرکزی سیکریٹیریٹ سے جاری ہونے والے تنظیم کے مرکزی صدر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہلبیت علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و اتحاد کا پیغام پھیلا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے 24 ذوالحجہ، یوم مباہلہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم مباہلہ حق و باطل کی پہچان کا دن ہے، عید مباہلہ کے دن نبی اکرم ﷺ نے اہل بیت علیہم السلام کے ہمراہ مباہلہ کیلئے آنے والے نصرانیوں کو شکست دیکر اسلام کی سربلندی میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مباہلہ کے لئے رسول اکرم ﷺ،حضرت علیٕٕٕ، بی بی فاطمہ ع، حضرت امام حسینٕ علیہ السلام اور حضرت امام حسن ع کے سامنے نصرانیوں کے علماء نے ہار مانتے ہوئے دنیا کو رسول ﷺ اور انکی اہل بیت علیہ السلام کی شان بتلا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مباہلہ تاریخ اسلام کا سنہرا واقعہ ہے، جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اہل بیت علیہ السلام کے ہمراہ بغیر کسی جنگ کے نصرانیوں کو شکست دی۔ انکا کہنا تھا کہ آج بھی معاشرہ اگر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہلبیت ع کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائے تو معاشرتی بے راہ روی، دین سے دوری اور قتل و غارت سمیت دیگر برائیاں ختم ہو سکتی ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اہلبیت رسول ص کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، لیکن افسوس کہ اہل بیت علہیم السلام  کی تعظیم اس وقت کے نصرانیوں نے تو کی، لیکن آج کے مسلمان اکی تعلیمات پر عمل سے منہ موڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہلبیت علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و اتحاد کا پیغام پھیلا جا سکتا ہے، جیسے خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے کردار و اخلاق کی بدولت نصرانیوں کو حق تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 415510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415510/یوم-مباہلہ-حق-باطل-کی-پہچان-کا-دن-ہے-تہور-عباس-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org