QR CodeQR Code

طالبان سے مذاکرات امریکی کمزوری ہے،پرویز مشرف

24 Oct 2010 15:28

اسلام ٹائمز:سابق صدر نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرنا کمزوری کی نشانے ہے،تاہم اعتدال پسند طالبان کو مذاکرات کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے


ٹیکساس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امریکا طالبان سے نوسال پہلے ہی مذاکرات کر لیتا تو یہ نوبت نہیں آتی۔امریکی ریاست ٹیکساس میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب میں پرویز مشرف کا کہنا تھاکہ نو سال پہلے امریکا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرتا تو افغانستان میں جنگ نہ ہوتی۔اگر عالمی برادری طالبان کو تسلیم کرتی تو ہزاروں انسانی جانیں ضایع نہ ہوتیں اور پندرہ سو سال قدیم بدھا کا مجسمہ بھی تباہ نہ ہوتا۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرنا کمزوری کی نشانے ہے۔تاہم اعتدال پسند طالبان کو مذاکرات کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 41557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/41557/طالبان-سے-مذاکرات-امریکی-کمزوری-ہے-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org