0
Monday 20 Oct 2014 22:11

خورشید شاہ کی کرسی خطرے میں، متحدہ نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنیکی درخواست جمع کرا دی

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں تین طلاقیں ہو گئی ہیں، اب صلح کی گنجائش نہیں ہے
خورشید شاہ کی کرسی خطرے میں، متحدہ نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنیکی درخواست جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی کے بعد سیاسی صورتحال میں نیا موڑ آگیا، خورشید شاہ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی، متحدہ نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی درخواست جمع کرا دی، ایم کیو ایم کا شیخ رشید سے رابطہ۔ اسلام آباد متحدہ قومی موومنٹ نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو عہدے سے ہٹانے اور نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے سے متعلق دو قراردادیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہیں۔ قرارداد کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ایوان میں اکثریت کی حمایت کھو بیٹھے ہیں۔ قرارداد میں مہاجروں سے متعلق اپوزیشن لیڈر کے بیان کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ دوسری قرارداد میں ایم کیو ایم نے نئی انتظامی یونٹس بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری نے سیاسی رہنماء شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی بابر غوری سے صورتحال پر بات ہوئی ہے جس پر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اعتماد میں لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ جیسے سمجھدار سیاستدان نے یہ بیان سوچ سمجھ کر ہی دیا ہے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں تین طلاقیں ہو گئی ہیں۔ اب صلح کی گنجائش نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 415616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش