اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم غریب سندھیوں کو وڈیروں سے آزاد کروانا چاہتے ہیں۔ صدیوں سے سندھیوں کے حالات نہیں بدلے۔ جہاں عدم مساوات ہوں وہاں قانون اور انصاف کا نظام اور معاشرہ نہیں چل سکتا۔ سندھ کے وڈیروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وڈیرے سندھ کے نام پر پیسہ کماتے ہیں اور اپنے محلات بنا رہے ہیں جبکہ سندھیوں کو بھڑکا کر اپنی سیاست چمکائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں سندھیوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا اور سندھیوں کو وڈیروں کے چنگل سے آزاد کروا کے دم لوں گا۔