0
Tuesday 21 Oct 2014 11:16

لاہور سمیت پنجاب میں عاشورہ پر 801 مقامات انتہائی حساس قرار

لاہور سمیت پنجاب میں عاشورہ پر 801 مقامات انتہائی حساس قرار
لاہور سے ٹی ایچ شہزاد کی رپورٹ

آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے محرم الحرام کے دوران پنجاب کے 10 اضلاع میں 801 مقامات کو حساس قرار دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے علاوہ کمانڈوز اور رینجزر جوانوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان قائم رکھنے کے لئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور نویں دسویں محرم پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے آئی جی پنجاب کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محرم الحرام کے لئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

سکیورٹی پلان کے مطابق پنجاب میں 10 اضلاع کے 801 مقامات کو محرم الحرام کے دوران ممکنہ حملے اور فرقہ وارانہ فسادات کے پیش نظر انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ حساس قرار دیئے گئے مقامات میں لاہور کے 29، شیخوپورہ کے 40، گوجرانوالہ کے 63، راولپنڈی کے 121، سرگودھا کے 108، فیصل آباد کے 174، ملتان کے 64، ساہیوال کے 68، ڈی جی خان کے 79 اور بہاولپور کے 55 مقامات پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ کمانڈوز اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ افسران کو حکم دیا ہے کہ محرم الحرام کے دروان حساس قرار دیئے جانے والے مقامات کی نگرانی خود کریں اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نویں اور دسویں محرم الحرام کو موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ حساس مقامات فوج اور رینجرز کو طلب کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ کمیٹی نے علمائے کرام سے بھی رابطہ کیا ہے اور نو دس محرم کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا جائے گا, جس سے لاہور میں مرکزی جلوس کے راستوں سمیت حساس امام بارگاہوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 415683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش