0
Tuesday 21 Oct 2014 13:31

آزادکشمیر، مسافر جیپ نالے میں جا گری، 8 افراد جاں بحق

آزادکشمیر، مسافر جیپ نالے میں جا گری، 8 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نیلم آزادکشمیر میں مسافر جیپ نالے میں جا گری۔ 8 مسافروں کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نالے سے نکال لیا گیا۔ جیپ میں 18 مسافر سوار تھے، 4 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ مسافر جیپ کنڈل شاہی سے جاگراں جا رہی تھی اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالہ جاگراں میں جاگری۔ پولیس کے مطابق جیپ میں 18 مسافر سوار تھے ۔ مقامی افراد اور پولیس کی امدادی ٹیموں نے موقع پر ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے نالے سے 8 افراد کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا ہے۔ 4 مسافر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت نازک ہے جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش