QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، محرم الحرام کے حوالے سے کمشنر آفس میں سکیورٹی اجلاس

21 Oct 2014 17:00

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ شیعہ و سنی عمائدین سے امن و امان کے حوالے سے موصول ہونیوالی تجاویز پر عمل کیا جائے، ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے حوالے سے کمشنر آفس میں کمشنر ڈیرہ مشتاق جدون کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہواجس میں ڈی سی ڈیرہ وقارعلی خان، ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ، اے پی اے ایف آر درازندہ سمیع اللہ خان، سول اور فوجی حکام کے علاوہ حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے کمشنر ڈیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شیعہ اور سنی عمائدین سے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے تجاویز طلب کرے اور ان پر فوری طور پر عملدرآمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کاانعقاد پرامن بنانے کیلئے خاطر خواہ سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔ ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کوفول پروف بنایاجائے۔ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کو بھی قابل حفاظت بنانے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں پر سکیورٹی بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام امن اور آشتی کادرس دیتا ہے اور ہمارے علماء اس پیغام کو عوام میں زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔ کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ ماضی میں منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔ شیعہ اور سنی اکابرین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھائی چارے کو فروغ دیں تاکہ محرم الحرام امن کے ساتھ اختتام پذیر ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 415763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415763/ڈی-آئی-خان-محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-کمشنر-آفس-میں-سکیورٹی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org