0
Tuesday 21 Oct 2014 22:11

سکیورٹی کو بنیاد بنا عزاداری محدود کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ایم ڈبلیو ایم

سکیورٹی کو بنیاد بنا عزاداری محدود کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے تحفظ عزاداری سیل کے سیکرٹری سجاد بیگ ایڈووکیٹ کی زیرصدارت محرم الحرام میں حکومت پنجاب کی جانب سے عزاداری نواسہ رسول کو محدود کرنے کی سازش کیخلاف اجلاس منعقد ہوا، جس میں عزاداری سیل کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سجاد بیگ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکوت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت صوبے میں ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے اور اُن کے مذہبی رسومات کو محدود کرانے کی پیش بندی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہم آج یہ واضح اعلان کرتے ہیں کہ عزاداری نواسہ رسول ہماری شہ رگ حیات ہے، نواسہ رسول کے ذکر کو روکنے کی سازش کو کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر یگا، انہوں نے کہا کہ ہم جان تو دے سکتے ہیں لیکن عزاداری امام مظلوم پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی شخصیت مسلم امہ کی مشترکہ میراث ہے اس کو کسی مسلک یا مکتب تک محدود کرنا اسلام دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر عزاداری کو محدود کرنے اور علماء و ذاکرین کو لائسنس کی شرائط کو ہم مسترد کرتے ہیں، ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان میں جیتے ہیں طالبان کے نہیں عوام کی جان و مال کی تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اپنی ناکامی پر پردہ پوشی کے لئے مسلمانوں کے عقائد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ اجلاس میں  قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عزاداری امام حسین پر کسی بھی قسم کی قدغن کو ملت جعفریہ قبول نہیں کریگی، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ علماء و ذاکرین پر لائسنس کی شرائط کو ہم اسلام کی تبلیغ پر پابندی سمجھتے ہیں، مملکت خداداد پاکستان میں ایسے بیرونی ایجنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مجالس، جلوسوں اور عوام کی جان و مال کی تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے مسلمانوں کے عقائد اور جذبات سے نہیں کھیلنے دینگے، راولپنڈی میں بے گناہوں کی گرفتاری محرم سے قبل حالات کشیدہ کرنے کی سازش ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 415810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش