0
Wednesday 22 Oct 2014 11:02

کشمیر آزاد ہو کر رہے گا، بھارت کے معاشی پیکیج راستہ نہیں روک سکتے، بازل نقوی

کشمیر آزاد ہو کر رہے گا، بھارت کے معاشی پیکیج راستہ نہیں روک سکتے، بازل نقوی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات، زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی گیلانی کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اطلاعات نے تحریک آزادی کشمیر میں سید علی گیلانی کے انتھک و لازوال کردار اور پاکستان کے ساتھ ان کے جذباتی گائو کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے جس طرح مشکلات اور مصائب کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور سبز ہلالی پرچم کی محبت میں جبر اور مظالم کو جس بہادری سے برداشت کیا وہ پوری کشمیری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ظلم و استبداد کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا اور نہ ہی وہ ان کے الحاق پاکستان کے عزم میں ذرہ برابر کمی لا سکتا ہے۔ انھوں نے بھارت سے کہا کہ وہ اب بھی اس حقیقت کو تسلیم کر لے کہ کشمیری عوام کسی بھی صورت اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے ٹرین سروس کے ذریعے کشمیریوں کے جذبات کو موڑنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں بری طرح ناکام رہا، کسی بھی قسم کے معاشی اور سیاسی پیکجز کشمیریوں کو بھارت سے نہیں ملا سکتے۔ انھوں نے کہا کہ سید علی گیلانی سری نگر میں پاکستان کے نشان کے طور پر موجود ہیں۔ انھوں نے نئی نسل کے دلوں اور ذہنوں میں پاکستان کی محبت کو دوگنا کیا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم سید علی گیلانی کے جذبات کو سراہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت سے آزادی کی منزل حاصل کر کے الحاق پاکستان سے بہرہ ور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 415865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش