0
Wednesday 22 Oct 2014 16:03
پیپلزپارٹی سے اپنے حکومتی تعلقات ختم کر رہے ہیں، فاروق ستار

ایم کیوا یم کا آزاد کشمیر حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان

بھٹو کا وارث بھٹو ہو سکتا ہے زرداری نہیں
ایم کیوا یم کا آزاد کشمیر حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے آزاد کشمیر حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا، ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے علیحدہ ہوگئے ہیں، فیصلہ تبدیل ہونے کا امکان نہیں، پانی سر سے گزر چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد واپسی کا راستہ ممکن نہیں، شور مچایا گیا کہ ہم پھر حکومت میں شامل ہوجائیں گے، حکومتوں سے الگ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ میں شہری اور دیہی ہم آہنگی جیسے اعلیٰ مقاصد کیلئے ہم حکومت میں شامل رہے، سندھ حکومت نے آئین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادیں، پیپلز پارٹی نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا، انہوں نے کہا کہ عمر کا لحاظ کیے بغیر قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بات کی گئی، الطاف حسین کیلئے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا، الطاف حسین کے خلاف دیے گئے بیان پر بلاول یا آصف زرداری نے معافی نہیں مانگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے رویے کے باعث ایک صوبے کی جماعت بن گئی ہے، ہم پیپلزپارٹی سے اپنے حکومتی تعلقات کو ختم کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا الطاف حسین سے متعلق بیان صبر و ضبط سے باہر ہے، یہ بیان ایک وجہ بنا کہ ہمیں علیحدگی کا فیصلہ کرنا پڑا۔ فاروق ستار نے کہا کہ بھٹو کا وارث بھٹو ہو سکتا ہے زرداری نہیں، پیپلزپارٹی نے کروڑوں روپے خرچ کرکے جلسہ کیا، بلاول نے تمام سیاسی جماعتوں پر تنقید کرکے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بلاول نے اپنے کیریئر کے آغاز میں تصادم کا راستہ اختیار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا رویہ غیرسیاسی اور غیرجمہوری ہے، جرائم کی سرپرستی کا راستہ پیپلزپارٹی کا ہوسکتا ہے ایم کیو ایم کا نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوٹہ سسٹم کی مدت پوری ہوچکی ہے، اس پر نظرثانی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 415951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش