0
Wednesday 22 Oct 2014 18:56

محرم الحرام کے موقع پر قیام امن کیلئے کمشنر لاہور کے آفس میں اجلاس

محرم الحرام کے موقع پر قیام امن کیلئے کمشنر لاہور کے آفس میں اجلاس
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کی زیر صدارت کمشنر آفس لاہور میں محرم الحرام کے دوران قیام امن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور راشد محمود لنگڑیال، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے بھی شرکت کی جبکہ حیدر علی مرزا سمیت تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں کے بانیاں اور لائسنس داران بھی شریک ہوئے۔ میاں مجبتیٰ شجاع الرحمن نے شرکا سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے تجاویز لیں جن میں تمام شیعہ سنی رہنماؤں نے یوم عاشورہ پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سی سی پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی او محرم کے موقع پر بانیاں کے ساتھ رہیں گے اور ان کے ساتھ پولیس ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجالس کے بانیان بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے رضاکاروں کو بھی تعینات کیا  جائے۔ وزیر قانون میاں مجبتیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ لاہور میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا جائے گا جہاں پورے صوبے کے تمام شہروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 415970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش