0
Wednesday 22 Oct 2014 19:35

لاہور، سٹی ٹریفک پولیس کو مشکوک گاڑیوں، افراد پر نگاہ رکھنے کی ہدایت

لاہور، سٹی ٹریفک پولیس کو مشکوک گاڑیوں، افراد پر نگاہ رکھنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کی زیر صدارت لاہور سٹی ٹریفک پولیس کا اجلاس ہوا جس میں چیف ٹریفک آفیسر نے تمام ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران چوراہوں میں اپنی ڈیوٹی کے دوران مشکوک گاڑیوں اور افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی خدشے کے پیش نظر تمام فورسز چوکس ہیں اور دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن شاہراہوں اور چوراہوں سمیت جہاں بھی تعینات ہیں وہاں مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی مشکوک گاڑی یا فرد کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی قیام امن میں سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک گاڑی یا شخص کی صورت میں پولیس یا ٹریفک وارڈنز کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس فورس کامیاب نہیں ہو سکتی اس لئے ملک میں قیام امن کے لئے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 415977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش