0
Thursday 23 Oct 2014 01:00
دہشتگرد اس ملک کو عراق و شام بنانا چاہتے ہیں

راولپنڈی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عزاداری کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کی جائیگی، علامہ ناصر عباس

راولپنڈی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عزاداری کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کی جائیگی، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کربلا ہمیں اتحاد و وحدت کا درست دیتی ہے، کربلا دین کیلئے سب کچھ لٹا دینے کا نام ہے، کربلا انسانی قدروں کو بچانے کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے امام بارگاہ قدیمی میں استقبال محرم کے حوالے سے منعقد کی گئی مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول (ص) کی یاد منانے اور دین مبین کی سربلندی کیلئے قربانی کا درس دیتا ہے۔ آج جن چیلنجز کا ہمیں سامنا ہے ان کا مقابلہ دین اسلام پر عمل پیرا ہونے سے کیا جاسکتا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ راولپنڈی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، دینی مقدسات کی توہین اور امام بارگاہوں کے جلاو گھیراو جیسے واقعات انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ 
علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ایک طرف جہاں پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے، وہیں دوسری جانب اب داعش کا ایک نیا چیلنج سامنے آرہا ہے، کراچی سمیت مختلف شہروں میں داعش کی وال چاکنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اس چیلنج سے فوری طور پر نمٹا جائے۔ دہشتگرد اس ملک کو عراق و شام بنانا چاہتے ہیں، ان کے پیچھے غیر ملکی قوتیں ہیں، جو ایک ایٹمی قوت کو توڑنا چاہتی ہیں۔ ہم اپنی وحدت اور اتحاد کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دینی مقدسات کی توہین کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا، یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ جن دہشتگردوں کے ہاتھوں عبادگاہیں محفوظ نہ ہوں، وہ کیسے اسلام کے ساتھ مخلص ہوسکتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 416011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش