QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سی ایم او پر مشعل تاجران کا پتھراؤ، 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج

23 Oct 2014 00:48

اسلام ٹائمز: چیف میونسپل آفیسر نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے، مشن موڑ پر واقع سرکاری زمین واگزار کرانے کے بعد جب عملے کے ہمراہ روانہ ہوئے تو مشتعل تاجران نے ان پر پتھراؤ شروع کردیا، جس سے میونسپل کمیٹی کی مشینری کو نقصان پہنچا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تاجران نے مشتعل ہو کر چیف میونسپل آفیسر عتیق الرحمن پر پتھراؤ کردیا۔ جس کے جواب میں کینٹ پولیس نے نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تجاوزات کیخلاف مہم کے دوران مشن موڑ کے قریب واقع میونسپل کمیٹی کی ملکیت کروڑوں روپے کی اراضی کو واگزار کرانے کے بعد جب چیف میونسپل آفیسر ڈیرہ، عتیق الرحمن عملے کے ہمراہ اپنی مشینری ٹھہرانے کیلئے وہاں سے روانہ ہوئے تو اس دوران وہاں موجود مشتعل تاجران نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ پتھراؤ کے دوران میونسپل کمیٹی کی ملکیت مشینری کونقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تھانہ کینٹ میں عتیق الرحمن نے اس واقعہ کی دعویداری نو افراد پر 506-186-427/148-149PPC کے تحت کرادی ہے۔


خبر کا کوڈ: 416014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416014/ڈی-آئی-خان-سی-ایم-او-پر-مشعل-تاجران-کا-پتھراؤ-9-افراد-کے-خلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org