QR CodeQR Code

پشاور میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ نہ تھم سکی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے طاہر علی شہید

23 Oct 2014 16:35

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کیجانب سے طاہر علی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں جاری شیعہ نسل کشی کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے طاہر علی کو شہید کر دیا، ذرائع کے مطابق طاہر علی کو پشاور کے علاقہ یکہ توت میں دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، شہید کی نماز جنازہ امام بارگاہ مرزا محمد قاسم جہانگیر پورہ میں ادا کی گئی، واضح رہے کہ پشاور میں طویل عرصہ سے شیعہ شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی جانب سے طاہر علی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں جاری شیعہ نسل کشی کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 416094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416094/پشاور-میں-شیعہ-ٹارگٹ-کلنگ-نہ-تھم-سکی-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-طاہر-علی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org