QR CodeQR Code

ایران، مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آيت اللہ مہدوی کنی کو سپرد خاک کر دیا گیا

23 Oct 2014 16:06

اسلام ٹائمز: نماز جنازہ کے بعد رہبر انقلاب اسلامي نے مرحوم کے جنازے پر فاتحہ پڑھی اور انکے درجات کي بلندی کیلئے دعا کی۔ نماز جنازہ کے بعد آيت اللہ مہدوی کنی کا جسد خاکی لاکھوں سوگواروں نے اپنے کاندھوں پر اٹھا کر حضرت شاہ عبدالعظيم حسنی (ع) کے حرم تک پہنچايا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران میں ماہرين کی کونسل، مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آيت اللہ مہدوی کنی کو آج کو سپرد خاک کر ديا گيا۔ مرحوم آيت اللہ محمد رضا مہدوی کنی کي نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمٰی سيد علي خامنہ ای کي امامت ميں ادا کی گئي، جس میں ملک کی سبھی اعلٰی سول اور فوجی شخصيات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد رہبر انقلاب اسلامي نے آيت اللہ مہدوی کنی کے جنازے پر فاتحہ پڑھی اور ان کے درجات کي بلندی کی دعا کی۔ نماز جنازہ ادا کئے جانے کے بعد آيت اللہ مہدوی کنی کا جنازہ لاکھوں سوگواروں نے اپنے کاندھوں پر اٹھا کر حضرت شاہ عبدالعظيم حسنی عليہ السلام کے حرم تک پہنچايا، جہاں ان کے سوگواروں اور چاہنے والوں کي اشک بار آنکھوں کے سامنے انہيں سپرد خاک کر ديا گيا۔ واضح ہو کہ آيت اللہ مہدوی کنی کو گذشتہ چار جون کو بانی انقلاب اسلامی امام خمينی رحمت اللہ عليہ کي برسی کے پروگرام سے واپسي پر دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہيں اسپتال ميں منتقل کر ديا گيا اور بالآخر اکيس اکتوبر کو تراسی سال کي عمر ميں وہ اپنے خالق حقيقي سے جا ملے۔


خبر کا کوڈ: 416144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416144/ایران-مجلس-خبرگان-رہبری-کے-سربراہ-آيت-اللہ-مہدوی-کنی-کو-سپرد-خاک-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org