0
Thursday 23 Oct 2014 20:08
بھارت مقبوضہ کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کشمیر ہڑپ کرنیکے گیم پلان کا حصہ ہے، سرتاج عزیز

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کشمیر ہڑپ کرنیکے گیم پلان کا حصہ ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، رواں سال بھارت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی 224 باری خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید گولہ باری کی، بھارت کبھی بھی سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکے گا، سینٹ میں ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر پالیسی بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت نے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر پچھلے سال 414 خلاف ورزیاں کیں اور رواں سال 224 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے چالیس سال میں مذاکرات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابی منشور میں کہا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جائے گی، وہ مقبوضہ کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سات لاکھ فوج ہے، انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ایک مہم کے ذریعے بھارت کے عزائم سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ ہماری افواج نے بھارت کو موثر جواب دیا ہے، سفارتی سطح پر بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے کردار کو بھارت تسلیم نہیں کر رہا، اس کا کردار بھی موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں، حکومت اور اداروں کو دنیا کو بتانا ہوگا کہ ہم اپنی قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بھی کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت کی حکومت کے خلاف وہاں سے اندر سے بھی ردعمل آ رہا ہے کہ بھارت نے صحیح پالیسی اختیار نہیں کی، مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ یہ طے ہوا کہ وہ اپنی سرزمین ہمارے اور ہم اپنی سرزمین اس کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 416145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش