0
Friday 24 Oct 2014 11:34

مولانا فضل الرحمٰن پر حملے کی ذمہ داری کالعدم جنداللہ تنظیم نے قبول کرلی

مولانا فضل الرحمٰن پر حملے کی ذمہ داری کالعدم جنداللہ تنظیم نے قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان پر حملے کی ذمہ داری کالعدم جنداللہ نامی تنظیم نے قبول کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شام کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر مولانا مفتی محمود کانفرنس کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان کے قافلے میں خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم جنداللہ نامی تنظیم نے قبول کرلی۔ جنداللہ کے کمانڈر کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک جمہوریت پسند شخصیت ہیں جبکہ ہماری جنگ اسی جمہوریت کے خلاف ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ان کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 416193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش