0
Saturday 25 Oct 2014 00:23

مصرکے علاقے سینائی میں دھماکا، 25 فوجی ہلاک

مصرکے علاقے سینائی میں دھماکا، 25 فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ قاہرہ کے سیکورٹی حکام کے مطابق مصر کے جزیرہ نما علاقے سینائی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں جمعے کے روز 25 فوجی ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ العرش کے قریب پیش آیا، اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد کو 17 بتایا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد صدر عبدالفتح السیسی نے نیشنل ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، ان کا دفتر اس واقعہ کو دہشت گرد حملہ  قرار دے رہا ہے۔ سینائی میں عسکریت پسند متعدد پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو ہلاک کر چکے ہیں، جنہیں پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا بدلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو سڑک کنارے بم دھماکے میں چھ فوجی مارے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 416303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش