0
Saturday 25 Oct 2014 01:09
ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جائے

سنگینوں کے سائے اور پولیس کے پہرے میں عبادت ہمیں قبول نہیں، علامہ ساجد نقوی

سنگینوں کے سائے اور پولیس کے پہرے میں عبادت ہمیں قبول نہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے فیصل آباد میں محرم الحرام کے حوالے منعقد ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سزائے موت کا قانون بحال کرکے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ علامہ ساجد علی نقوی نے سدھو پورہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگینوں کے سائے اور پولیس کے پہرے میں عبادت ہمیں قبول نہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ سزائے موت کا قانون بحال کرکے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر رانا اصغر علی، غضنفر عباس، رائے ثمر عباس اور ڈاکٹر ممتاز حسین بھی موجود تھے۔ یاد رہے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ایسے وقت میں دہرایا گیا ہے جب کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں آٹھ شیعہ ہزارہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور اسی روز جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 416308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش