QR CodeQR Code

محرم الحرام، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 250 کیمرے لگائے جائیں گے

25 Oct 2014 17:44

اسلام ٹائمز: ڈی سی او لاہور کا کہنا تھا کہ یکم محرم سے ڈی سی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جو پورے ضلع میں محرم الحرام کی مناسبت سے تقریبات کی مانیٹرنگ کرے گا، کنٹرول روم میں مختلف محکموں کے ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے اہم مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے اڑھائی سو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ اور تمام اہم مجالس میں یہ کیمرے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم محرم سے ڈی سی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جو پورے ضلع میں محرم الحرام کی مناسبت سے تقریبات کی مانیٹرنگ کرے گا۔ ڈی سی او نے بتایا کہ کنٹرول روم میں مختلف محکموں کے ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے جلوس کے روٹس پر پیچ ورک اور لاٹنگ کا انتظام پہلے ہی کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 416387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416387/محرم-الحرام-جلوسوں-اور-مجالس-کی-سکیورٹی-کیلئے-250-کیمرے-لگائے-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org