0
Saturday 25 Oct 2014 22:54

مہاجر متروکہ سندھ کے وارث ہیں اور صوبہ چاہتے ہیں، خواجہ اظہار الحسن

مہاجر متروکہ سندھ کے وارث ہیں اور صوبہ چاہتے ہیں، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ مہاجر متروکہ سندھ کے وارث ہیں اور متروکہ سندھ پر مشتمل صوبہ چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے پاکستان بنایا، پھر ہجرت کی اور مہاجر اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لے کر آئے تھے جبکہ سندھ کی ایک کروڑ ایکڑ زمین پر جاگیرداروں کا قبضہ ہے اور وہ سرزمین متروکہ سندھ پر قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بسنے والے افغان پاکستان میں مہاجر نہیں پناہ گرین ہیں جبکہ مہاجر متروکہ سندھ کے اصل وارث ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پہلی مرتبہ اسمبلی فلور پر مہاجر صوبے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہاجروں کی امنگوں کے مطابق صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 416433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش