QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے حکومت کے خاتمے کیلئے نیا پلان بنا لیا

26 Oct 2014 00:51

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس حکمت عملی کے تحت دیگر سیاسی جماعتوں کو مڈ ٹرم الیکشن کی طرف لانا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے ہر صورت استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی، پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہوتے ہی خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت ملک میں مڈم ٹرم الیکشن کا ماحول بنانا چاہتی ہے جبکہ پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقوں کے ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے بھی ضمنی انتخابات کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس حکمت عملی کے تحت دیگر سیاسی جماعتوں کو مڈ ٹرم الیکشن کی طرف لانا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے ہر صورت استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 416449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416449/تحریک-انصاف-نے-حکومت-کے-خاتمے-کیلئے-نیا-پلان-بنا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org