QR CodeQR Code

نئی دہلی، ہندوؤں نے بازار جلا دیا، کرفیو نافذ

26 Oct 2014 12:55

اسلام ٹائمز: مسلمان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کشیدگی کا ذمے دار بی جے پی کا سابق ایم ایل اے سنیل کمار ہے جس نے کہا کہ وہ یہاں مندر بنائے گا، گذشتہ روز بھی سیکڑوں غیرمقامی انتہاپسند ہندو مسلم علاقے کے سامنے جمع ہو گئے اور شدید پتھراؤ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت دہلی کے مشرقی علاقے ترلوک پوری میں مسلم کش فسادات کے بعد پولیس نے علاقے میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو دیوالی کے موقع پر شروع ہونے والے فسادات کے بعد صورتحال ابھی تک کشیدہ ہے، ہفتے کے روز حکام کے مطابق 5 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے تاہم انھیں پولیس نے گولیاں نہیں ماریں، ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد گرفتاریوں کی کل تعداد 33ہو گئی ہے۔ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب ہندوؤں نے دیوی کا بت مسجد کے بالکل سامنے رکھ دیا، مسلمانوں نے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد ہندوؤں نے ان پر ہلہ بول دیا اور شدید پتھراؤ کیا۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ کشیدگی کا ذمے دار بی جے پی کا سابق ایم ایل اے سنیل کمار ہے جس نے کہا کہ وہ یہاں مندر بنائے گا، گذشتہ روز بھی سیکڑوں غیرمقامی انتہاپسند ہندو مسلم علاقے کے سامنے جمع ہو گئے اور شدید پتھراؤ کیا، نصف درجن سے زائد دکانیں نذرآتش کر دیں اور بازار لوٹ لیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔


خبر کا کوڈ: 416530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416530/نئی-دہلی-ہندوؤں-نے-بازار-جلا-دیا-کرفیو-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org