QR CodeQR Code

الطاف حسین مہاجر صوبے کے مطالبے سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں، امتیاز شیخ

26 Oct 2014 14:38

اسلام ٹائمز: اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گتفگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اپنی سیاسی لڑائی میں سندھ کی عوام اور صوبہ کو نشانہ نہ بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء اور وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اپنی سیاسی لڑائی میں سندھ کے عوام اور صوبہ کو نشانہ نہ بنائیں، متحد سندھ ایک تاریخی حقیقت ہے، ہماری ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے اپیل ہے کہ وہ مہاجر صوبے کے اپنے مطالبے سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں، ہم سندھ میں بسنے والی تمام قومیتوں کو اپنا بھائی اور سندھی سمجھتے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں سندھ کی تقسیم کے مطالبے سے سندھ کی عوام کو شدید دکھ پنہچا ہے، سندھ کوئی گاجر مولی نہیں ہے جس کے 3 ٹکڑے کئے جائیں، سندھ کے وارث اور سپوت جاگ رہے ہیں اور وہ کسی بھی ایسی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اور پی پی پی کے درمیان جو بھی اختلافات ہیں ان کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے، اگر سندھ میں جلد بلدیاتی انتخابات کروا دیئے جائیں تو شہری اور دیہی عوام کے 80 فیصد مسائل خودبخود حل ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 416559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416559/الطاف-حسین-مہاجر-صوبے-کے-مطالبے-سے-دستبردار-ہونے-کا-اعلان-کریں-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org