0
Sunday 26 Oct 2014 14:55

رسول اللہ کی شان کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا گستاخی ہے، خورشید شاہ

رسول اللہ کی شان کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا گستاخی ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ کون بہتر مسلمان، رسول اللہ کی شان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا گستاخی ہے، پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں پاکستان کو بچا رہی ہے، سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، مرجائیں گے لیکن صوبہ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم سب سندھی ہیں، کسی کو صوبہ توڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں میرا بڑا کردار ہے، سازشوں کے باوجود مجھے عوام نے 8 بار منتخب کرایا، سندھ ہماری پہچان ہے اور نفرتوں سے ملک کو بہت نقصان ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کی حکومت کو سپورٹ نہیں کر رہی بلکہ ہم پاکستان کی خودمختاری کو بچا رہے ہیں، سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے، سندھ کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاندان سے ہے اور کوئی بھی مسلمان حضور اکرم کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مذہت اور سیاست میں تفریق رکھی جانی چاہیئے، حضور اکرم کی شان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا گستاخی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی کہا جس کے خلاف آج ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 416563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش