0
Sunday 26 Oct 2014 22:20

خیبر ایجنسی، فورسز کی کارروائی میں 20 دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے

خیبر ایجنسی، فورسز کی کارروائی میں 20 دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 20 دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب کامیاب کارروائی میں 20 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔ دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک اہم جنگجو ملک طاہر سمیت 20 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 5 ٹھکانے تباہ بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 416606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش