0
Sunday 26 Oct 2014 22:58
انقلاب نظام مصطفی تحریک چلانے کا اعلان

عاقبت نااندیشن حکمرانوں نے ملک کو تشویشناک حالت میں پہنچادیا ہے، جے یو پی

عاقبت نااندیشن حکمرانوں نے ملک کو تشویشناک حالت میں پہنچادیا ہے، جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نے انقلاب نظام مصطفی تحریک کا اعلان کر دیا۔ چاروں صوبوں میں کنونشنز کی تاریخوں کا اعلان کراچی میں 25 جنوری کو مزار قائد پر انقلاب نظام مصطفیﷺ کانفرنس ہو گی۔ جمعیت علما پاکستان (نورانی) کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پیر محفوظ مشہدی، شبیر ابوطالب، مولانا غلام شبیر، محمد خان لغاری، ایوب خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر یونس دانش و دیگر کے ہمراہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاقبت نا اندیش حکمرانوں کی وجہ سے ملک انتہائی تشویشناک صورت حال کا شکار ہو چکا ہے۔ جن ممالک کیساتھ پاکستان کی سرحدیں ملتی ہیں ان سے کشیدہ حالات ہیں، بلکہ برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ بھی حالات اتنے کشیدہ ہو چکے ہیں کہ ایک دوسرے کے سفیروں کو بلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی محاذ پر ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ محرم الحرام سے قبل خانقاہوں، مزارات سمیت مولانا فضل الرحمن پر حلمہ، پروفیسر شکیل اوج سمیت مختلف مسالک کے علما کا قتل اور کوئٹہ کی صورت حال اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے جس طرح شام اور عراق میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کا بازار گرم کر رکھا ہے صحابہ کرام کے مزاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کعبہ اللہ پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ انتہائی تشویشن کا باعث ہے، ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں علامہ سرفراز نعیمی کو شہید کر دیا گیا مگر آج تک ان کے قاتلوں کو گرفتارنہیں کیا جا سکا، بلوچستان میں ہمارے 15 سے زائد علما شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کو شہید کہا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی کی از سر نو تنظیم سازی کرکے منظم کر رہے ہیں، مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں علماو مشائخ کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول بنا تو تمام مذہبی جماعتیں  ملک کر الیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری مایوس لوٹے ہیں، ہم ملی یکجہتی کونسل کا وفد لے کر گئے تھے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو سمجھایا تھا لیکن وہ نہ مانے اور آج وہ رسوا ہو کر اسلام آباد سے نکل آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 416609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش