QR CodeQR Code

350 علماء فورتھ شیڈول میں شامل، لشکر جھنگوی کے کارکنان کی کڑی نگرانی

27 Oct 2014 08:36

اسلام ٹائمز: انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کو ایک فہرست بھی تھمائی جس میں 350 علماء اور لشکر جھنگوی کے کارکنوں کی سخت نگرانی کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ رحیم یار خان میں نظر بند ملک اسحاق سے ملنے والوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر 350 سے زائد علماء کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کرکے ان کی نگرانی سخت کر دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے محرم الحرام کے حوالہ سے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ 9 اور  10 محرم الحرام کو جلوسوں پر حملوں کو خدشہ ہے اور چند انتہا پسند سنی اور شیعہ علماء کو نشانہ بنا کر ملک کے حالات خراب کر سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کو ایک فہرست بھی تھمائی جس میں 350 علماء اور لشکر جھنگوی کے کارکنوں کی سخت نگرانی کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ رحیم یار خان میں نظر بند ملک اسحاق سے ملنے والوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 416637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416637/350-علماء-فورتھ-شیڈول-میں-شامل-لشکر-جھنگوی-کے-کارکنان-کی-کڑی-نگرانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org