QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر برطانیہ کا ہی پیدا کردہ ہے لہٰذا وہ ہی اسے حل کرے، ملین مارچ

27 Oct 2014 08:57

اسلام ٹائمز:ملین مین کے شرکاء نے ٹرائفلگر اسکوائر سے ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا اور برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ جاکر انھیں مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے یاداشت پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ لندن میں کشمیریوں کے حق میں ہونے والے ملین مین کے شرکاء نے ٹرائفلگر اسکوائر سے ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا اور برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ جاکر انھیں مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے یاداشت پیش کی اور کہا کہ برطانیہ نے یہ مسئلہ پیدا کیا ہے وہ ہی اسے حل کرائے۔ ملین مارچ کی قیادت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی اور انھوں نے ہی وزیراعظم برطانیہ کی رہائش گاہ پر یاداشت پیش کی۔ اس موقع پر کشمیری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والی تقریباً تمام ہی سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور رہنما شریک تھے اور وہ کشمیریوں سے مکمل یک جہتی اور انھیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق دلانے کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 416638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416638/مسئلہ-کشمیر-برطانیہ-کا-ہی-پیدا-کردہ-ہے-لہ-ذا-وہ-اسے-حل-کرے-ملین-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org