0
Monday 27 Oct 2014 09:42

لندن، کشمیر ملین مارچ میں بلاول بھٹو پر بوتلوں کی بارش

لندن، کشمیر ملین مارچ میں بلاول بھٹو پر بوتلوں کی بارش
اسلام ٹائمز۔ لندن میں کشمیر ملین مارچ میں بلاول بھٹو کا دیدار مقبوضہ کشمیر کاز کیلئے آواز اٹھانے والوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی تقریر کے دوران خوب ہلڑ بازی ہوئی اور نعرے بھی لگے۔ جبکہ آصفہ بھٹو نے اِسے بھارتی ایجنٹوں کی شرارت قرار دے دیا۔ لندن میں ہوا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کیلئے ملین مارچ، جس کی قیادت بیرسٹر سلطان محمود نے کی، پیپلزپارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید بھی شریک ہوئے۔ بلاول بھٹو خطاب کیلئے اسٹیج پر آئے تو کچھ لوگوں نے مخالفانہ نعرے بازی شروع کردی، اسٹیج پر پانی کی بوتلیں بھی پھینکی گئیں، ماحول کشیدہ ہوگیا، تاہم منتظمین نے صورت حال سنبھال لی۔
خبر کا کوڈ : 416641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش