0
Monday 27 Oct 2014 09:51

مولانا فضل الرحمان پر حملہ بین الاقوامی سازش ہے، مولانا گل نصیب

مولانا فضل الرحمان پر حملہ بین الاقوامی سازش ہے، مولانا گل نصیب
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملہ یہودی ایجنٹوں کی منظم سازش کا نتیجہ ہے، عالم اسلام کی عظیم شخصیت پر حملہ امت مسلمہ کیلئے کھلا چیلنچ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کوئٹہ کے دورہ سے واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر صحافیوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے تاریخی کانفرنس کرکے نہ صرف قوم پرستوں بلکہ مغربی ایجنٹوں کو بھی پریشان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملہ امت مسلمہ کیلئے کھلا چیلنچ ہے، مغرب اور اسکے ایجنٹ ایک منظم سازش کے تحت ملک میں مغربی تہذیب مسلط کرنا چاہتے ہیں، جبکہ مولانا فضل الرحمان مغربی تہذیب کے خلاف جدوجہد کرکے انکے ناپاک عزائم خاک میں ملا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 2 سال قبل انکشاف کیا تھا کہ مخصوص طبقات غیر ضروری عناصر یہودی ایجنڈے پر کار فرما ہیں، جس پر مولانا فضل الرحمان کو حق بات کہنے کی سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف حملہ کو بین الاقوامی سازش کا حصہ قرار دیا، اور کہا کہ جمعیت اور اسکے رہنماوں کو خودکش حملوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، جمعیت نے مغرب اور اس کے ایجنٹوں کو بے نقاب کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، اور آخری وقت تک انکا تعاقب جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈانس محفل موسیقی اور مجروں سے انقلاب لانے والے عنقریب اپنے آقاوں کے سامنے شرمندہ ہو کر زمین بوس ہونگے،
انہوں نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان اور جمعیت کے رضاکاروں کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد اور منظم سیکورٹی پر مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 416642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش