0
Monday 27 Oct 2014 16:39

اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے بس میں سفر پر پابندی لگا دی

اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے بس میں سفر پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل نے اپنے زیر قبضہ مغربی علاقے میں فلسطینیوں کے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اسرائیلی اخبار ہیریٹز میں شائع خبر کے مطابق ہر روز سیکڑوں فسلطینی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے تلاش معاش کی خاطر اسرائیلی مقبوضہ علاقوں اور فلسطین میں آباد غیر قانونی یہودی بستیوں کا رخ کرتے ہیں، تاہم یہودی آباد کاروں کا مطالبہ تھا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے خوف زدہ رہتے ہیں اور انہیں ہمیشہ کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ رہتا ہے، اس لئے ان کے یہودیوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر پابندی عائد کی جائے، جس پر اسرائیلی وزارت دفاع نے فلسطینیوں کے بسوں میں سفر پر پابندی عائد کر دی ہے جس اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ واضح رہے کہ فلسطینیوں کا پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر سخت ترین سیکیورٹی چیکنگ اور خصوصی اجازت ناموں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی شہری اس بات کے بھی پابند تھے کہ وہ جس بس پر صبح کے وقت سوار ہوں گے، اسی بس سے واپسی کا سفر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 416709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش