0
Wednesday 29 Oct 2014 19:08

بھارت کا جنگی جنون، اسرائیل سے میزائل خریدنے کا فیصلہ

بھارت کا جنگی جنون، اسرائیل سے میزائل خریدنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے برسر اقتدار آتے ہی بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے اسرائیل سمیت کئی ممالک سے اربوں ڈالرز مالیت کا اسلحہ خریدنے کی منظوری دی ہے، نریندر مودی سرکار نے خطے میں جنگی جنون کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے 800 ارب ڈالرز مالیت کا جنگی اسلحہ خریدنے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے، جس میں اسرائیل کے ساتھ 13.1 ارب ڈالرز کے میزائلوں کا سودا بھی شامل ہے۔ نریندر مودی سرکار 13 ارب ڈالرز مالیت کے سپائیک میزائل امریکا کے بجائے اسرائیل سے خریدے گی۔ سپائیک میزائل اپنے نشانے کو لاک کرکے پیچھا کرتے ہوئے اسے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ معاہدے کے تحت مودی حکومت اسرائیل سے 8,356 سپائیک میزائل اور 321 میزائل لانچر خریدے گی۔ بھارت نے اسرائیلی میزائل کی خریداری کا فیصلہ سراسر تکنیکی بنیادوں پر کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے تعاون سے 6 نئی آبدوزیں بنانے کی منظوری بھی دی ہے جن پر 8.2 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ آبدوزوں کے منصوبے میں فرانسیسی، روسی، جرمن اور سپین کی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں۔ جن دیگر دفاعی اخراجات کی منظوری دی گئی ہے ان میں بھارتی بحریہ کے لیے نئے آلات کے علاوہ بری فوج کے لیے 326 انفنیٹری لڑاکا گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ عام انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ بھارت کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی فوجی طاقت میں اس قدر اضافہ کرلے کہ کسی میں جرات نہ ہوکہ وہ بھارت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔
خبر کا کوڈ : 416755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش