0
Monday 27 Oct 2014 22:37

عمران خان کو بھیجے گئے ہتکِ عزت کے نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، افتخار چوہدری

عمران خان کو بھیجے گئے ہتکِ عزت کے نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، افتخار چوہدری
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر خوب گرجے برسے، کہتے ہیں کہ عمران خان کو بھیجے گئے ہتکِ عزت کے نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، ہتک عزت نوٹس کی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی، عمران خان سے پوچھیں مشرف کے پاس 2 نمبر تم بکے تھے یا میں؟ دو نمبر تو عمران خان تھے جو مشرف کے پاس بکے تھے، میں نے تو مشرف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو عزت دار سمجھتے ہیں، ملک میں سب عزت دار ہیں، عمران خان کو یہ تک نہیں پتہ کہ ریٹرننگ افسر کیا ہوتا ہے، عمران خان اس ریٹرننگ افسر کو جانتے ہیں، جس نے ان کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس سے پہلے سابق چیف جسٹس چوہدری اکرم کے گھر پہنچے تو ان کی گاڑی پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں تھی، صحافی کے سوال پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ میری گاڑی پر نمبر پلیٹ ہے یا نہیں، مجھے علم نہیں یہ سکیورٹی کا معاملہ ہے، ادارے مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکرم شیخ میرے بھائیوں کی طرح ہے، انہوں نے اکرم شیخ کی اہلیہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ صحافی کے سوال پر افتخار چوہدری نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا، کہتے ہیں کہ وہ انتظار کر رہے ہیں، دیکھیں گے، حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 416782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش