0
Monday 27 Oct 2014 22:59

امریکہ ایسی قوتوں کی سرپرستی کرتا ہے جو بندوق کے زور پر شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں، عبدالغفور حیدری

امریکہ ایسی قوتوں کی سرپرستی کرتا ہے جو بندوق کے زور پر شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما و سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ امریکہ ایسی قوتوں کی سرپرستی کرتا ہے جو بندوق کے زور پر شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حملوں کی مذمت تو کی جاتی ہے لیکن آج تک کسی ایک ملزم کو گرفتار تک نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ طالبان نے بھی تئیس اکتوبر کے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، ہم اپنے طور پر تحقیق کر رہے ہیں کہ حملے میں کون ملوث ہے، یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کہیں جنداللہ کا نام تو استعمال نہیں کیا جا رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت اسلام آباد میں بیٹھی ہوئی ہے، صوبے میں دن دہاڑے لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقنی بنائے، ان کا کہنا تھا کہ جب صوبائی وزراء دہشتگردوں کو بھتہ دے رہے ہوں تو وہ عوام کی کیا حفاظت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 416784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش