QR CodeQR Code

پاک ایران سرحد پر ناخوشگوار واقعات روکنے کیلئے پاکستان اور ایران میں باہمی روابط مؤثر بنانے پر اتفاق

27 Oct 2014 23:02

اسلام ٹائمز: اعلامئے کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور کیساتھ مذاکرات کئے۔ دوطرفہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد پر ناخوشگوار واقعات روکنے کیلئے پاکستان اور ایران میں باہمی روابط مؤثر بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مشترکہ سرحدی کمیشن کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک پہلے کی نسبت زیادہ مشاورت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور کے ساتھ مذاکرات کئے۔ دوطرفہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شامل تھے۔ اعلامئے کے مطابق دونوں ممالک نے سرحددوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور اس کے انتظام کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ مذاکرات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک میں تجارتی روابط اور سیاسی وفود کے تبادلے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے ایرانی مہمان کو خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ افغانستان کی نئی قیادت سے پاکستان کے رابطوں اور مشرق وسطٰی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 416785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416785/پاک-ایران-سرحد-پر-ناخوشگوار-واقعات-روکنے-کیلئے-پاکستان-اور-میں-باہمی-روابط-مؤثر-بنانے-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org