0
Monday 27 Oct 2014 23:03

حکومت، سیاسی جرگے کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہی، شاہ محمود قریشی

انتخابی اصلاحات کے بغیر آئندہ کا الیکشن بھی متنازع ہوگا، سراج الحق
حکومت، سیاسی جرگے کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات، کہتے ہیں کہ حکومت حوصلہ کرکے مذاکرات میں پہل کرے، اتنے دن گزر گئے ہیں لیکن انتخابی اصلاحات پر ایک بھی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سراج الحق کی طرح سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو حالات کچھ اور ہوتے۔ حکومت، سیاسی جرگے کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہی ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن سوال یہ ہے کہ حکومت گفت و شنید چاہتی بھی ہے یا نہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے کہتے ہیں کہ حوصلہ کرکے مذاکرات میں پہل کرے۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر آئندہ کا الیکشن بھی متنازع ہوگا۔ اتنے دن گزر گئے، حکومت نے الیکشن ریفارمز پر ایک بھی قدم نہیں اٹھایا۔ حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کا الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان اچھی بات ہے۔ اُمید ہے کہ وہ اپنے اعلان پر قائم بھی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 416786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش