QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

27 Oct 2014 23:56

اسلام ٹائمز: پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے ایوان کی توجہ بھارتی جارحیت کی طرف دلائی، جس پر جے یو آئی کے شاہ حسین نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ قرارداد پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو بے گناہ شہریوں کے قتل عام سے روکے۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے ایوان کی توجہ بھارتی جارحیت کی طرف دلائی، جس پر جے یو آئی کے شاہ حسین نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ قرارداد پیش کی، جس میں پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی خلاف ورزی کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ بین الاقوامی برادری بھارت کو اس جارحیت سے روکے، ایوان نے دیر بالا کو سوئی گیس کی فراہمی، منصوبہ بندی کمیشن سے بجلی سمیت خیبر پختونخوا کے دوسرے ترقیاتی منصوبے منظور کرانے اور لکی مروت نادرا کے دفتر میں خواتین عملے کی منظوری کے مطالبات پر مشتمل قراردادیں بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں، جو اراکین اسمبلی محمد علی، سید جعفر شاہ اور منور خان نے پیش کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 416792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416792/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-میں-بھارتی-جارحیت-کے-خلاف-قرارداد-متفقہ-طور-پر-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org