QR CodeQR Code

بغداد کے جنوبی علاقے جرف الصخر میں خود کش حملے 24 افراد شہید، 60 زخمی

28 Oct 2014 08:54

اسلام ٹائمز: عراقی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار اس وقت ایک چوکی سے ٹکرا دی، جب وہاں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شیعہ ملیشیا البدر بریگیڈ کے مجاہدین بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 60 زخمی ہو گئے، خودکش حملہ جرف الصخر میں کیا گیا، جسے البدر مجاہدین اور عراقی فوج نے داعش کے قبضے سے دو دن قبل ہی آزاد کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق خود کش بمبار نے عراقی سیکیورٹی اہلکاروں اور شیعہ ملیشیا کو نشانہ بنایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار اس وقت ایک چوکی سے ٹکرا دی، جب وہاں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شیعہ ملیشیا البدر بریگیڈ کے مجاہدین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جرف الصخر، بغداد کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور واقع سنی اکثریتی قصبے ہے، جو اب داعش کے کنٹرول سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 416826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416826/بغداد-کے-جنوبی-علاقے-جرف-الصخر-میں-خود-کش-حملے-24-افراد-شہید-60-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org