QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری اور علامہ ساجد نقوی پر حملے کا خطرہ، انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ

28 Oct 2014 22:20

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق محرم الحرام میں دہشتگرد اہم مذہبی و سیاسی رہنماوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا سکتے ہیں، دیگر رہنماوں میں فیصل صالح حیات اور بیگم عابدہ حسین شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران اہم مذہبی و سیاسی رہنماوں پر حملوں کا خطرہ ہے۔ انٹیلیجنس اداروں نے دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے متعلق وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرام میں دہشتگرد اہم مذہبی و سیاسی رہنماوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا سکتے ہیں، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء مرتضٰی پویا، جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات اور سابق رکن قومی اسمبلی بیگم عابدہ حسین پر حملے کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب حکام کی جانب سے ان رہنماوں کو اپنی موومنٹ کم سے کم کرنے کا کہا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 416908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416908/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-اور-ساجد-نقوی-پر-حملے-کا-خطرہ-انٹیلیجنس-اداروں-کی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org