0
Tuesday 28 Oct 2014 16:34

صرف 12 ایماندار پولیس افسر کراچی کے حالات ٹھیک کر سکتے ہیں، میجر جنرل بلال اکبر

صرف 12 ایماندار پولیس افسر کراچی کے حالات ٹھیک کر سکتے ہیں، میجر جنرل بلال اکبر
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری اور اغواء کی روک تھام کے لئے رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس کام کر رہی ہے جبکہ پولیس کے صرف 12 ایماندار افسر شہر کے حالات ٹھیک کر سکتے ہیں، محرم کے دوران سکیورٹی کے لئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے تحت کراچی میں 10 ہزار رینجرز اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جن میں سے 70 فیصد کراچی اور 30 فیصد اہلکار اندورن سندھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کہ کراچی میں امن و امان کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں جب کہ شہر میں مختصر و طویل مدتی آپریشن کی حکمت عملی پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف 12 ایماندار پولیس افسر کراچی کے حالات ٹھیک کر سکتے ہیں جبکہ شہر میں پولیس نفری کی بھی کمی ہے جہاں 1500 شہریوں کے لئے ایک پولیس اہلکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 416914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش